لاہور (نیوز رپورٹر)ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان نے جشن آزادی کی مناسبت سے ہائر ایجوکیشن سیکٹر کو’’ ’’ اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈز 2023 ئ‘‘ اور انٹرپرینیوریل ایکسپو، ’’سی پاکستان‘‘کی صورت میں زبردست تحفہ پیش کیا۔ چیئرمین ایپ سپ ، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کا وژن ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی شراکت داری اور تعاون ہائرایجوکیشن سیکٹر کی ترقی کی ضمانت ہے۔اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈز کا مقصد ان یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو اعزاز دینا ہے جنہوں نے کیو ایس اوردی ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپکٹ رینکنگ میں اپنی غیر معمولی کامیابیوں کیلئے دنیا بھر میں پہچان حاصل کی ۔اس تقریب کا انعقاد گورنر ہائوس میں کیا گیا، صدارت گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کی جبکہ چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، اور چیئرمین، APSUP، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کیساتھ ساتھ سکالرز، محققین اور تعلیمی شعبہ کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ:''میں آج اعزاز پانے والے اداروں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ایکسی لینس ایوارڈز کی شاندار کامیابی کے بعد 26 اگست کو لاہور ایکسپو سنٹر میں ’’سی پاکستان‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ’’ورلڈ سٹارٹ اپ چیمپئن شپ 2023ء ‘‘میں حصہ لینے والے پاکستانی اور انٹرینشنل سٹارٹ اپس کے فائنلسٹ سٹارٹ اپس کو پیش کیا گیا۔فائنل مقابلے کیلئے 15 انٹڑنیشنل سٹارٹ اپس اور 100 پاکستانی سٹارٹ اپس کو شو کیس کیا گیا۔ جن کے مابین پہلی پوزیشن پر $20,000 کے انعام کیلئے مقابلہ منعقد ہوا۔
اے پی ایس یو پی کا اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ‘انٹرپرینیوریل سی پاکستان ایکسپو
Aug 29, 2023