ورلڈ فوٹوگرافی ڈے‘ الحمراء اوپن ائیر تھیٹر گیلری میں تصوری نمائش

لاہور(کلچرل رپورٹر)ورلڈ فوٹوگرافی ڈے کی مناسبت سے الحمراء  اوپن ائیر تھیٹر گیلری میں تصوری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔سیکرٹری سیاحت محمد آصف بلال لودھی، چیئرمین الحمراء  قاسم علی شاہ،ایگزیکٹوڈائریکٹر طارق محمود چوہدری و دیگر افسران نے نمائش کا افتتاح کیا۔فوٹو گرافی ٹرپ میں 200سے زائد فوٹو گرافر کی بنائی ہوئی تصاویر کو آویزاں کیا گیا۔سیکرٹری سیاحت محمد آصف بلال لودھی نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ فوٹو گرافر لمحات کو اپنے کیمرے میں اتار کر ہم تک پہنچاتا ہے۔ورلڈ فوگرافی ڈے کے حوالے سے فوٹو گرافرز کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کروائی گئی۔تہذیب و تمدن کو اْجاگر کرتی سرگرمیاں الحمراء ،ٹی ڈی سی پی، والڈ سٹی،پی ایچ اے اور محکمہ اوقاف کے مشترکہ تعاون سے پیش کی جا رہی ہیں۔تقریب میں زبردست انداز میں فوٹو گرافر کی خدمات کو سراہا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر الحمراء  کلچرل کمپلیکس نوید الحسن بخاری،لائزن آفیسر ماہ رخ بھی تمام سرگرمیوں میں پیش پیش رہے اور انہیں احسن انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...