کمپنیوں کی جانب سے موسم گرما کے تین ماہ کوٹے سے بھی کم بجلی لینے کا انکشاف

Aug 29, 2023

اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل) بجلی کمپنیوں کی جانب سے موسم گرما کے تین ماہ میں اپنے کوٹے سے بھی کم بجلی لینے کا انکشاف ہوا ہے،کوٹے سے کم بجلی لینے سے گرمیوں میں صارفین کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔کمپنیوں کی جانب سے کم بجلی لینے سے صارفین پر 122 ارب روپے کا بوجھ پڑا، اپریل مئی جون میں بجلی کمپنیوں نے اپنے کوٹے سے 41 فیصد تک کم بجلی لی۔دستاویزمیں بتایا گیا کہ 3 ماہ میں بجلی کمپنیوں کا کوٹا 37 ارب 34 کروڑ 50لاکھ یونٹ تھا، بجلی کمپنیوں نے 32 ارب 66 کروڑ 10 لاکھ یونٹس کم بجلی لی، 3 ماہ میں بجلی کمپنیوں نے کوٹے سے 4ارب 98 کروڑ 40 لاکھ یونٹس کم بجلی لی۔اپریل میں 8 ارب 97 کروڑ یونٹس کوٹے کے مقابلے میں10 ارب 27 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی لی جبکہ مئی میں بجلی کمپنیوں کا کوٹہ 12 ارب 95کروڑ 70 لاکھ یونٹس مقرر تھا تو بجلی کمپنیوں نے کوٹے کے برعکس 11 ارب 12 کروڑ90 لاکھ یونٹس بجلی لی۔جون میں بجلی کمپنیوں نے12 ارب 56 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی لی، جون میں بجلی کمپنیوں کا کوٹہ 14 ارب 41 کروڑ 40 لاکھ یونٹس مقرر تھا۔ٹیسکو نے 3 ماہ میں اپنے مقررہ کوٹے سے 41 فیصد کم بجلی استعمال کی جبکہ آئیسکو نے کوٹے سے 14 فیصدلیسکو نے 10 فیصد ، گیپکو نے 14 فیصد،فیسکو نے کوٹے 10 فیصد ، میپکو نے 12 فیصد پیسکو نے کوٹے سے 16 فیصد کم بجلی لی۔دستاویز کے مطابق 3ماہ میں حیسکو نے اپنے کوٹے سے 19 فیصد اور کیسکو نے 13 فیصد سیپکو نے کوٹے سے 15 فیصد کم بجلی لی۔

مزیدخبریں