کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت1 ڈالر اضافہ سے1915ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت1500روپے تولہ کمی سے 2لاکھ 33ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1286روپے کمی سے 1لاکھ 99ہزار 760 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت2850 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔ نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر انٹربنک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق انٹربنک میں گزشتہ روزڈالر کی قدر ایک روپے اضافہ سے301روپے سے بڑھ کر 302روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 315 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
انٹر بنک ڈالر ایک روپیہ مہنگا‘ سونا 1500روپے تولہ سستا
Aug 29, 2023