اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پیپلزپارٹی کا وفد آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرے گا، نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وفاقی وزیر نوید قمر ، شیری رحمن، پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری، سینیٹر تاج حیدر، اور فیصل کریم کنڈی شامل ہوں گے، ذرائعنے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کا وفد چیف الیکشن کمشنر کو الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے پارٹی کے موقف سے آگاہ کرے گا پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے حالیہ اجلاس میں ائندہ انتخابات آئین کی مقررہ مدت 90 روز کے اندر کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کا وفد اسی موقف پر زور دے گا۔