مانسہرہ(نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے عمران خان کو فرعون قرار دیدیا۔مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا ہماری مرکز اور صوبے میں حکومت رہی لیکن افسوس ہم نیا پاکستان نہ بنا سکے، تحریک انصاف نے ساڑھے تین سال ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی ملک کا تاحیات حکمران اور بادشاہ بننا چاہتا تھا، ان کی کی کام کرنیکی نیت ہی نہیں تھی، وہ فرعون تھا، کہتا تھا کہ جس کا دل کرے چلا جائے مجھے کوئی فکر نہیں۔خیبر پختونخوا میں حکومت صرف میری ذاتی کاوش سے بنی تھی، کے پی حکومت میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کریڈٹ نہیں تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے میرے ساتھ کئی وعدے کئے لیکن مکر گئے۔