بھوئے آصل(نامہ نگار) آج بھی میاں محمد نواز شریف قوم کے لیے امید کی واحد کرن ہیں۔ 2013 سے 2018 تک کا دور سنہری دور تھا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع قصور کے انفارمیشن سیکرٹری و صدر مسلم لیگ ن پی پی 182 رؤف نواب چوہدری، انفارمیشن سیکرٹری پی پی 182 جنید امجد چوہدری نے مسلم لیگ ن ہاؤس کوٹ رادھا کشن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافہ قابل مذمت تو ہے مگر ساڑھے تین، پونے چار سال میں ملکی معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا گیا ہے اسے سدھارنے کے لیے کچھ سخت فیصلے ضروری تھے۔قوم ہمت اور صبر سے کام لے یہ وقت ہمیشہ نہیں رہنے والا۔ نگران حکومت 90 روز میں الیکشن کرانے کا اعلان کرے مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن کیلئے مکمل تیاری ہے۔