نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت )دین سے دوری ہی تباہی کی وجہ ہے جھوٹ دھوکا سود خوری نے ہمیں عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے اللہ کی اطاعت اور اطاعت رسول ؐ ہی تمام پریشانیوں کا حل ہے قرآنی تعلیمات کو فراموش کر کے کیسے فلاحی معاشرہ پا سکتا ہے لوگ سود خوری سے باز آجائیں چیف آرگنائزز انجمن شہریاں حافظ عون الباری کی سٹی پریس کلب میں گفتگو ان کا کہنا تھا ہم نے قرآنی تعلیمات کو بھلا دیا جس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔