شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)سجادہ نشین محدث ابدالوی مولانا صاحبزادہ نور المصطفیٰ رضوی اور مذہبی سکالر مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا ہے کہ آدمیت سے انسانیت تک کا سفر طے کرنے کیلئے سیرت النبیؐ کی روشنی میں میثاق مدینہ کے اصولوں کے تحت ایثار و قربانی کے جذبے کو قوم میں عام کیا جائے تو غربت و افلاس میں جکڑے ہوئے افراد کو باعزت روزگار اور معاشی خودکفالت کے حصول سے پائیدار سماجی و معاشی ترقی پر مبنی معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے، مثالی معاشرے کی تشکیل کیلئے ’’عفوودرگزر‘‘ کو اپنایا جائے،آپ ؐکی پوری حیات طیبہ عفو و درگزر، رحمت، حلم و تحمل، صبر و ترحم اور برداشت و رواداری سے عبارت ہے سیرت النبیؐ پر عمل پیرا ہو کرہی معاشرے سے ناانصافی، بدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔