شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی ) ریگل سٹی شیخوپورہ میں جناح بلاک کے خریداروں کو انکے پلاٹوں کا قبضہ دینے کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے ہزاروں فیملز نے شرکت کی جنہیں ریگل سٹی کے تمام بلاکس کی خرید وفروخت، سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل ، پارکس کی اپ گریڈیشن ،مساجد اور تعلیمی اداروں کی تعمیر ،سوسائٹی میں کینال (نہر)تزئین وآرائش اورنئے پراجیکٹس گریٹ سٹی ،شاہین ولاز پر کسٹمرز کو بریفنگ دی گئی اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ریگل سٹی، گریٹ سٹی شیخوپورہ چودھری محمد عظیم سرائ،سیل اینڈ مارکیٹنگ ڈائریکٹر علی شہزاد،چوہدری نذرحسین سیال،شیخ محمد سلیم،میاں افضال حیدر،حاجی احمد رضا ورک،رائے بلال کھرل،شرجیل ورک،ناصر محمود سرائ، سخی سرائ، احمد رضا ڈیویلپرز اینڈ بلڈر پرائیویٹ لمیٹڈ ،صدر پریس کلب رانا عثمان ودیگرنے بھی خطاب کیا اس موقع پرسلطان حمید راہی، محمد عظیم نوشاہی، مبشر حسن بٹ،جاوید معراج، مصطفی خان، محمد شفیق بزمی، سیف الرحمن سیفی،ڈاکٹر عتیق وڑائچ سمیت دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے سی ای او ریگل سٹی چودھری محمدعظیم سراء نے کہاکہ ریگل سٹی کو شیخوپورہ کی ماڈل اور خوبصورت سوسائٹی بنانا خواب تھا جو الحمد اللہ پورا ہوا ہے جناح بلاک کی فروخت کی تکمیل پر آج انتہائی خوش ہوں کہ اپنے کسٹمرز کو ایک پروقار تقریب میں انکے پلاٹوں کے قبضہ کے کاغذات دے رہے ہیں۔ اس سے قبل اے ،بی ،سی ،ڈی سمیت دیگر بلاکس کی مکمل فروخت کا عمل پورا ہوا تھا اور 400 سے زائد گھروں کی تکمیل اور ان میںرہائش سے ریگل سٹی ایک خوبصورت شہر کی حیثیت اختیار کرچکا ہے ۔
ریگل سٹی شیخوپورہ میں خریداروں کو پلاٹوں کا قبضہ دینے کے سلسلہ میں تقریب
Aug 29, 2023