تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے: یاسرعرفات

کامونکی(نمائندہ خصوصی) تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول، کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیر اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقتدار کا خیال رکھ سکے،ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما و ڈائریکٹر الائیڈ سکول کامونکی کیمپس یاسرعرفات رامے ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے،سکول کسی بھی ملک کی حفاظت کیلئے نہایت ضروری ہیں، طلبہ کی بہترین تعلیمی رہنمائی کے ساتھ ان کی کردار سازی بھی اعلیٰ تعلیم کے اہداف کا ماحصل ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی ذہن کو اگر بچپن ہی سے تعلیم و تہذیب کی اعلیٰ روایات کی تشکیل کی جانب مائل کر دیاجائے تو معاشرتی و سماجی امن و استحکام کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی۔

ای پیپر دی نیشن