حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)چیمبر آف کامرس کے صدر صالح محمد رانجھا، سینئر نائب صدر شفقت حسین تارڑ اور نائب صدر عبدالجبار رضا انصاری نے کہا ہے حافظ آباد چیمبرز کو وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کے ویژن کے مطابق آگے لیکر جائیں گے۔ سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ ، صوبائی وزیر محمد تنویر ،فیڈریشن کے عہدیداروں اور مختلف چیمبرز کے صدور وڈپٹی کمشنر کی بزنس کمیونٹی کے افتتاحی پروگرام میں شرکت پر مشکور ہیں۔ رجسٹریشن کیلئے کھڑکی تور رش تاجروں کے اعتماد کا مظہر ہے ۔ستمبر میں خصوصی ڈسکائونٹ وفوری ووٹربننے کی سہولت ہے۔ تاجروںکے واپڈا، سوئی گیس، پاسپورٹ ،ایف بی آر مسائل فوری حکومتی وانتطامی لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شرو ع کردیا گیا ہے۔ حافظ آباد کو الگ چیمبر بنائے جانے پر پورے ضلع حافظ آباد میں جشن کا سماں ہے۔انہوںنے کہا کہ بہت جلد یورپ امریکہ چین، سائوتھ افریقہ ، عرب ممالک اور ایشیا کے سفیر آئیں گے جس سے چاول، پاورلومز ، ایمبرائیڈری ، زراعت کو فروغ ملے گا۔