درباروں،مساجد سے ساڑھے 28کروڑ آمدن ہوئی:بابر سلطان

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف گوجرانوالہ بابر سلطان گوندل نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر منور حسین سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال  کے دوران گوجرانوالہ ڈویژن میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام 54 دربار اور 37مساجد سے ساڑھے 28کروڑ کی آمدن ہوئی، محکمہ اوقاف پنجاب کی تمام وقف پراپرٹیز جن میں مختلف دربار اور ان سے ملحقہ زرعی زمینیں، مساجد، امام بارگاہیں، دکانیں، گھر وغیرہ شامل ہیں اوقاف کے دائرہ کار میں آتی ہیں اسکے علاوہ دربار میں زائرین کی سہولیات جن میں انکی رہائش، لنگر، بجلی،تزئین و آرائش اورسیکیورٹی وغیرہ فراہم کرنا اور مساجد میں امام مسجد، مؤذن اور خادم وغیرہ مسجد کو فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ کوئی بھی ادارہ حکومتی سپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتا ہمیں پنجاب حکومت کی مکمل سپورٹ حاصل ہے جو کہ ہمیں کسی بھی اوقاف پراپرٹی کی تعمیر و مرمت کے سلسلہ میں ہمارے ساتھ مکمل تعاون کرتی ہے۔انٹرنی حمزہ ندیم بٹ،اسسٹنٹ اوقات میاں محمد اعظم،اخلاق احمد کے علاؤہ دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...