علامہ عنایت اللہ المشرقی نے اتحاد کیلئے سب کچھ وقف کردیا:عبدالرؤف مغل

Aug 29, 2023

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سابق ایم پی اے حاجی عبدالرؤف مغل اور قاسم الکریم نے کہا ہے کہ علامہ عنایت اللہ المشرقی نے مسلمانوں کو منظم کرنے کیلئے اتحاد امت اخوت و بھائی چارے ا ور خدمت خلق کیلئے اپنا سب کچھ وقف کر دیا ۔جد وجہد آزادی کیلئے ناصرف عملی جدو جہدکی بلکہ تحریک آزادی کے دوران علامہ المشرقی کی تحریک کے سینکڑوں خاکسار شہید ہوئے، آج ہمیں علامہ مشرقی کے افکار کو پیش نظر رکھ کر نوجوانوں میں ملکی سلامتی کی خاطر جانیں قربان کرنے کا جزبہ پروان چڑھانا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خا کسار تحریک گوجرانوالہ کے زیر اہتمام بانی خاکسار تحریک حضرت علامہ عنائیت اللہ المشرقی مرحوم کے 60 ویں یوم وفات پرمرکز اخوت خاکسار تحریک سٹار ٹریول میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاقبل ازیں حضرت علامہ المشرقی کو خاکسار تحریک کے رضاکاروں نے اپنے مرحوم قائد و بانی تحریک کو غائبانہ عسکری سلامی پیش کی ، تقریب سے مختلف طبقہ ہائے زندگی اور علمی و ادبی تنظیموں نے حضرت علامہ المشرقی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں