ایشیا کپ 2023 کا بڑا مقابلہ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے پاکستان میں ہو رہا ہے، ایونٹ میں کل 13 میچز کھیلے جائیں گے، ابتدائی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا سنسنی خیز مقابلہ 2 ستمبر کو پالی کیلے سری لنکا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس دن پالی کیلے میں80 فیصد بارش کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ ایونٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں، پہلے مرحلے میں جنہیں 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں افغانستان، بنگلادیش اور سری لنکا ہیں