اسلام آباد ہائیکورٹ توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلے سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست دائر کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے ، نیب اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست پر سماعت بھی آج ہی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔