پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق ککاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر مزید1 روپے 25 پیسے مہنگا ہوگیا، جس سے انٹربینک میں تاریخ میں پہلی بار303 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ کاروباری روز ڈالر 302 روپے پر بند ہوا تھا ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3روپے مہنگا ہوکر 318 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف دوہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 13 روپے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 22مہنگا ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے، ہنڈریڈ انڈیکس 185 پوائنٹس گر کر 47ہزار293 پوائنٹس پرآگیا۔
ڈالر تاریخی بلندیوں کی جانب گامزن
Aug 29, 2023 | 12:45