سویڈن: پاکستانی ایمبیسی کے سامنے قرآن کی بے حرمتی، روکنے پر پاکستانی شہری گرفتار

سویڈن میں پاکستانی ایمبیسی کے سامنے ایک دفعہ پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی ہے، جس کو ایک پاکستانی نے روکنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے اسے حراست میں لیا لے۔سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں واقع پاکستانی ایمبیسی کے سامنے ایک دفعہ پھر سلوان مومیکا نامی عراقی نژاد شخص نے قران پاک کو نذر آتش کیا۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی.مگر اس کے باوجود ایک پاکستانی شہری شہزاد ملک قرآن پاک کو نذرِ آتش ہونے سے بچانے کیلئے آگے بڑھے۔ تاہم پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

شہزاد ملک کا کہنا ہے کہ انہیں قرآن پاک کی بے حرمتی دیکھ کر بہت افسوس ہوا اور وہ اسے روکنے کے لیے آگے بڑھے. تاہم پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سویڈش حکام قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے فوری اقدام کریں۔پولیس کی جانب سے سویڈن میں مقیم عراقی نژاد مہاجر سلوان مومیکا کو اسٹاک ہوم میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔اجازت ملنے کی خبر سامنے آںے کے بعد وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں نے پاکستانیوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی تھی۔رواں ماہ کے شروع میں مومیکا نے عراقی نژاد سلوان نجم کی مدد سے اسٹاک ہوم میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی، تاہم اسے سویڈش کارکنوں کے ایک گروپ کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، جنہوں نے اس سے اشتعال انگیز کارروائی کو روکنے کو کہا۔لیکن تب بھی پولیس نے ملعونوں کی حفاظت کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنانے کے لیے آگے بڑھنے والے ایک کارکن کو گرفتار کر لیا۔مومیکا نے 28 جون کو اسٹاک ہوم مسجد کے سامنے پولیس کی حفاظت میں قرآن پاک نذر آتش کیا جو کہ عیدالاضحیٰ کا پہلا دن تھا۔اس دوران شہزاد ملک پولیس سے درخواست کرتے رہے کہ وہ اس کام کو روکیں.لیکن انہیں گھسیٹتے ہوئے وہاں سے لے جایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...