سیکیورٹی خدشات، عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوگی

عمران خان کے خلاف سائفر سے متعلق کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی۔ سائفر کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے، وزارت قانون کی جانب سے کیس کی جیل میں سماعت کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، وزارت قانون کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا جس کی بنا پر سماعت جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسی کیس کے دوسرے ملزم شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل کمپلیکس میں ہی پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...