کراچی ( کامرس رپورٹر)آئی ایم ایف کے آنیوالے بورڈ اجلاس میں پاکستان کو شامل نہ کئے جانے پر سرمایہ کاروں میں بے چینی بڑھنے کی وجہ سے نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ رکنے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ گزشتہ روز بھی کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور مارکیٹ 78ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گئی اور انڈیکس77900پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا جبکہ سرمایہ کاروں کو 19ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا اور 57.52فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔