ایف بی آر نے آسان ٹیکس ریٹرن جاری کر دیا، فائلر بن جائیں: نعیم میر 

لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے آسان ٹیکس ریٹرن جاری کر دیا۔ چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے کہا ہے آسان ٹیکس ریٹرن فارم تاجر دوست سکیم کے تحت جاری کیا گیا تاکہ نان فائلرز آسان ٹیکس ریٹرن فارم پْر کریں اور فائلر بن جائیں۔ تاجر پرچیز پر ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی سے پریشان تھے اب آسان ٹیکس ریٹرن کے ذریعے فائلر بنتے ہی 236 G اور 236 H کا ٹیکس 2 فیصد اور 2.5 فیصد کی شرح سے کم ہوکر بالترتیب 0.1 فیصد اور 0.5 فیصد ہو جائے گا جو ایڈجسٹ ایبل ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن