لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ شکیب الحسن کو وطن واپس نہیں بلایا جائیگا اور جب تک وہ مجرم قرار نہیں پاتے کھیلتے رہیں گے۔بی سی بی کے صدر فاروق احمدنے کہا کہ شکیب الحسن دوسرے ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ لیگل نوٹس موصول ہوگیا جس کا جواب دیا ہے، ابھی ایف آئی آر درج ہوئی ، بہت کچھ ہونا باقی جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے وہ کھیلیں گے۔
قتل کیس میں نامزدشکیب الحسن پاکستان کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے
Aug 29, 2024