بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع، پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے سیریز برابر کرنے کیلئے سرجوڑ لئے

Aug 29, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل پنڈی  سٹیڈیم میں صبح 10بجے شروع ہوگا۔ سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ سٹاف نے سیریز برابرکرنے کیلئے سر جوڑ لئے ہیں ۔ میچ میں بارش کا بھی امکان ہے جس کی وجہ سے سیریزہاتھ سے جاسکتی ہے ۔  سپنرابرار احمد کی شمولیت یقینی  کامران غلام کی شمولیت کا امکان ہے ۔ پاکستان شاہیز اور ڈومیسٹک سیزن میں شاندار کارکردگی دکھانے والے محمدحریرہ تاحال موقع کے منتظر ہیں ۔ آل رائونڈر عامر جمال کی فٹنس پر سوالیہ نشان ہے ۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ رپورٹ پر کام شروع کردیاگیا، رپورٹ جائزہ کیلئے چیئرمین پی سی بی کو پیش کی جائیگی۔ قومی ٹیم مینجمنٹ پچ پر باونس کے حوالے سے مطمئن نہیں ، ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پچ پر باونس کی کمی ہونے کا اظہار کیا جائیگا۔ ہیڈکیوریٹر ٹونی ہیمنگ کی جانب سے راولپنڈی ٹیسٹ کو مکمل ٹیسٹ پچ قرار دیاجائیگا ۔دوسرے ٹیسٹ کیلئے ابرار احمد، عامر جمال، کامران غلام ، شاہین  آفریدی نے بھی ٹیسٹ سکواڈ جوائن کر لیا۔عامرجمال کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں