سندھ میں کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے کی ضرورت:آصف زرداری

لاہور(سپورٹس رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ میں کرکٹ کی حوصلہ افزائی اور فروغ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ اور تربیتی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے سندھ پریمیئر لیگ کے وفد نے ملاقات کی اور لیگ کے افتتاحی سیزن کی کامیابی اور صوبے میں کرکٹ کے ڈھانچے کے حوالے سے بریفنگ دی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ میں کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ اور تربیتی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور انہوں نے سندھ کے کرکٹ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوںنے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کو جدید کوچنگ اور رہنمائی کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے، جدید کرکٹ سٹیڈیمز کی تیاری کیلئے مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر غور کیا جائے۔ وفد نےایس پی ایل کی شرٹ بھی پیش کی

ای پیپر دی نیشن