کابل(نوائے وقت رپورٹ) طالبان نے ملک میں نافذ کردہ آدابِ زاندگی سے متعلق حالیہ قوانین پر تنقید کو تکبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے اسلامی قوانین کو مسترد کرنے سے پہلے سے اس کی روح کو سمجھنا ضروری ہے۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے حالیہ نافذ کردہ قانون اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے جس کا احترام اور کچھ کہنے سے پہلے اسے سمجھنا چاہیے۔ اس طرح سمجھے بغیر ان قوانین کو مسترد کرنا ہمارے خیال میں تکبر کا اظہار ہے۔ افغانستان کی طالبان حکومت نے مکس مارشل آرٹس کو غیرشرعی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی۔
اسلامی قوانین کو سمجھے بغیر تنقید کرنا ’’تکبر‘‘ کی نشانی ہے، ترجمان طالبان
Aug 29, 2024