لاہور(نیوز رپورٹر) بلوچستان کے سیاسی و سماجی اور معاشی مسائل کا مکمل حل ہونا چاہیے۔ ہیومن رائٹس سوسائٹی کا اجلاس ہوا جس میں عاصم ظفر ، اشتیاق چوہدری، بیرسٹر ڈاکٹر جاوید اقبال، تنویر عباس تابش، اے ایم شکوری مہناز رفیع ڈاکٹر وقار ملک، سید حسنات زاہد، شاہدہ طاہر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع مستونگ، موسیٰ خیل قلات، بولان جیوانی اور لسبیلہ میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات اور اسکے نتیجے میں 50 سے زائد انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مذمتی و تعزیتی قرار داد پاس کی گئی۔ جس کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔