لاہور(خصوصی نامہ نگار)انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، ورلڈ مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ودیگرجبکہ جے یوآئی نے وفاق المدارس پنجاب کے ناظم مولاناقاضی عبدالرشید کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا مولانا قاضی عبدالرشید کی تمام زندگی درس و تدریس، اسلام کی اشاعت، دین خدمت، وفاق المدارس کی ترقی اور دینی مدارس کے تحفظ و دفاع میں گذری وہ نیکی و تقویٰ اور علم و عمل کے پیکر تھے۔ مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا محمد امجد خان ودیگرنے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کیا۔
انٹر نیشنل ختم نبوت ،جے یو آئی کے رہنمائوںکی قاضی عبدالرشید کے انتقال پر تعزیت
Aug 29, 2024