لاہور(نیوز رپورٹر) جشن آزادی پر دیئے جانیوالے قومی سول ایوارڈز کے حوالے سے مختلف سطح پر احتجاج اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ خاص طور پر معذوروں کو ایوارڈز سے محروم رکھنا کسی بھی صحت مند معاشرہ کا المیہ کہلائے گا۔ اس مرتبہ بھی معذوروں کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنے والی معروف شخصیت کا نام آخری مرحلہ پر لسٹ سے نکال دیا گیا۔ امجد صدیقی جنہیں دنیا ون ان ملینز کے نام سے پہچانتی ہے۔دنیا بھر سے سیکڑوں ایوارڈ ملے جن میں امریکہ سے ون ان ملین، سعودی عرب سے ہیرو، پانیر اینڈ ٹیلنٹڈ وغیرہ دنیا کے بیشتر مبصرین کے مطابق وہ ون ان ورڈ ہیں۔ یہ ایوارڈ دراصل انہیں نہیں بلکہ پاکستان کے ساڑھے 3 کروڑ معذور لوگوں کو دیا جا رہا تھا۔
آخری مرحلے پر سول ایوارڈ سے نام نکالنا معذوروں کیساتھ زیادتی ہے: امجد صدیقی
Aug 29, 2024