آئندہ کوئی بھی موٹر وے دو طرفہ ،6 لین سے کم تعمیر نہیں کی جائے گی:عبدالعلیم خان 

لاہور(نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا آئندہ کوئی بھی موٹر وے دو طرفہ اور6 لین سے کم تعمیر نہیں کی جائے گی جبکہ کراچی تا سکھر اور سیالکوٹ، کھاریاں تا اسلام آباد موٹرویز کی تعمیر محکمہ مواصلات کی اولین ترجیح ہیں تاہم ان دونوں موٹرویز کو بھی کم از کم تین تین لین میں تعمیر ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے محکمانہ بریفنگ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن