لاہور(خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال نے کہا پی ڈی ایم خفیہ راستے سے آئینی ترمیم کررہی ہے۔ یہ ریفارمز کا لبادہ دکھا رہے ہیں۔ یہ فارم 47 کی پیداوار ہیں۔ توہین عدالت کا قانون ختم کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔ جعلی اکثریت کو دوام دینا چاہتے ہیں۔
پی ڈی ایم خفیہ راستے سے آئینی ترمیم کررہی ہے:ولید اقبال
Aug 29, 2024