سلمان رفیق ،عمران نذیر کی جنرل ہسپتال میں اجلاس کی صدارت ، شجر کاری مہم کا افتتاح 

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے جنرل ہسپتال لاہور میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے جنرل ہسپتال میں اکیڈمک کونسل کے ممبران کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔اس موقع پر پرنسپل جنرل ہسپتال لاہور پروفیسر سردار الفرید ظفر، ایم ایس ڈاکٹر فریاد، پروفیسر ندرت، ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس، فیکلٹی و اکیڈمک کونسل کے ممبران موجود تھے۔پرنسپل پروفیسر سردار الفرید ظفر نے اکیڈمک کونسل کے اجلاس کے دوران وزراء صحت کو ادارہ کی کامیابیوں بارے پریزنٹیشن دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا جنرل ہسپتال میں سالانہ 23 لاکھ سے زائد مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات دی جارہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن