وزیراعلیٰ خیبر پی کے کی 9 مئی کے  4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور 9 مئی مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی 9 مئی کے چاروں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی اور انہیں 12 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ علی امین گنڈا پور گاڑی سمیت احاطہ عدالت میں پہنچے اور سماعت کے بعد واپس جاتے ہوئے عدالت کے باہر موجود کارکنوں کے پاس رکے بغیر روانہ ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...