راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے روپوش پارٹی رہنماؤں کو روپوشی ختم کر کے باہر نکلنے اور گرفتاریاں دینے کی ہدایت کر دی۔ اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں خود قید ہوں اور باقی رہنما بھی ڈر کو چھوڑیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ روپوش رہنما گرفتاریاں دیں‘ ان پر جو بھی الزام ہے‘ اس کا سامنا کریں‘ گرفتاریاں دے کر عدالتوں میں ضمانتیں حاصل کریں۔