’’راشن ہے نہ کرایہ دیا‘‘ شاہدرہ میں غربت کے مارے شخص نے خاندان سمیت زہر کھا لیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) شاہدرہ ٹائون 15 کی کال پر پولیس کا فوری ریسپانس 7 قیمتی جانوں کو بچا لیا۔ ایس ایچ او شاہدرہ ٹائون محمد رضا نے بتایا کہ کالر نے کال کی کہ گھر میں راشن کا ایک دانہ نہیں اور 7 ماہ سے گھر کا کرایہ بھی ادا نہ کیا ہے۔ غربت سے تنگ آکر میں نے اپنے سمیت سب بیوی بچوں کو زہر دے دیا ہے۔ شاہدرہ ٹائون پولیس نے فوری ریسپانس کرتے پوری فیملی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ کالر عقیل نے غربت سے تنگ آ کر اپنی بیوی شکیلہ، بچی کومل، بسمہ، نادیہ، 10 سالہ حسن اور 9 سالہ حسین کو زہریلی گولیاں دی۔ حالت خطرے سے باہر ہے۔

ای پیپر دی نیشن