اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)معظم جاہ انصاری کو کو آئی جی بلوچستان تعینات کر دیا گیا ، صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے نئے تعینات شدہ آئی جی معظم جاہ انصاری نے ملاقات کی ،صدر مملکت کا بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات لینے کی ضرورت پر زور دیا ،صدر مملکت نے آئی جی بلوچستان کے لیے ذمہ داریوں کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔