خواتین کو ٹکٹس نہ دینے پر 12 جماعتوں  کو نوٹس اختر مینگل‘ نعیم الرحمنٰ،  اسفندیار ولی‘فضل الرحمن  4 ستمبرکوطلب

Aug 29, 2024

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن نے انتخابات میں خواتین کو5  فیصد ٹکٹس نہ دینے پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سینئر سیاستدان سردار اختر مینگل، عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صدر اسفند یار ولی اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔ الیکشن کمشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو4  ستمبر کو طلب کیا ہے۔ الیکشن کمشن نے جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت12  سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ الیکشن کمشن نے تحریک لبیک کے سعد رضوی اور پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈاپور کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں۔ الیکشن کمشن نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن206  پر عمل درآمد کیس کے حوالے سے نوٹس جاری کیے۔ کمشن میں کیس کی سماعت4  ستمبر کو ہو گی۔

مزیدخبریں