بلوچستان میں حالیہ درندگی کے پیچھے کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا،عبدالقیوم ملک

Aug 29, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ایکس سروس مین سوسائٹی کے سربراہ  ،سابق  سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقیوم ملک نے ملک میں دہشت گردی کی لعنت اور بلوچستان میں حالیہ درندگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے  کہ اس کے پیچھے کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا۔  ان لوگوں کو عبرتناک سزائیں ملنی چاہیں دوسرے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی نہیں بلکہ ماضی میں ناتواں قیادت، کمزور حکمرانی اور خود غرض قائدین کی بے اصول سیاست رہا ہے، اس سلسلے کو روکنا ہو گا۔اقتدار کے ایوانوں میں بڑے عہدوں کے متلاشی پست قد افراد اہم اداروں کی سیڑھیوں سے چڑھتے چور دروازوں سے داخل ہو کر ریاست کے قابل قدر عہدوں کی کرسیوں پر قابض تو ہوتے رہے ان خیالات کااظہار انہوں نے  پیر کو برطانیہ کے شہر برمنگھم کوونٹری میں یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ  ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈمرل (ر)عبدالحلیم خان، کموڈور ایم ارشد خان،  جنرل(ر)کمال اکبر، ائر ماشل(ر) پرویز نواز، جنرل(ر)محمد افضل ، میجر جنرل (ر)لیاقت علی، عزیز احمد اعوان، خالد محمود قاضی اور دگر بھی شریک تھے۔ تقریب کا اہتمام راجہ اشتیاق کی قیادت میں برطانیہ میں کام کرنے والی پاکستانیوں کی ایک تنظیم نے کیا۔

مزیدخبریں