سب میرین کی مرمت کا کام جاری، انٹرنیٹ سروس اکتوبر تک سست رہے گی: پی ٹی اے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ 7 سب میرین کیبلز میں سے 2 میں خرابی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل اے اے ای ون اور ایس ایم ڈبلیو 4 کیبل میں خرابی ہے۔ پی ٹی اے نے کہا کہ ایس ایم ڈبلیو 4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل اے اے ای ون کی مرمت کر دی ہے۔ ایک کی مرمت کا کام ابھی باقی ہے۔

ای پیپر دی نیشن