پاک چین انسٹی ٹیوٹ کل جماعتی کانفرنس نے سی پیک کیلئے مکمل تعاون کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک چین انسٹیٹیوٹ کی کل جماعتی کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں تمام جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی۔ سب نے سی پیک کیلئے مکمل تعاون کا اعلان کیا۔  کانفرنس میں (ن) لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی سمیت آٹھ جماعتوں نے شرکت کی۔ پاک چین انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاک چین تعلقات کی مرکزی اہمیت ہے، چین کی 1979ء میں فی کس آمدن 157 ڈالر تھی جو اب بڑھ کر 12 ہزار ڈالر ہو چکی ہے۔ چین کی جی ڈی پی 150 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18 ہزار ارب ڈالر ہو چکی ہے۔ دنیا کی 500 بڑی کمپنیوں میں چین کی 142 کمپنیاں شامل ہیں۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چین نے دنیا کے جنوبی حصے میں واقع ترقی پذیر ممالک کی معاشی ترقی میں بہت مدد کی ہے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر  شبلی فراز نے چین کی ترقی کو دنیا کیلئے رول ماڈل قرار دیا۔ جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری نے چین کی ترقی میں صدر شی چن پنگ کے کردار کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن