پرویزالٰہی، راسخ الٰہی، زارا الٰہی کا پی سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع 

لاہور (خبر نگار) پرویز الٰہی، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ درخواستوں میں وزرات داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، وکیل نے موقف اپنایا کہ پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔ پرویز الٰہی 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب اور بعد ازاں برطانیہ جانا چاہتے ہیں، پرویز الٰہی اور دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے ، عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے ناموں کو نکالنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن