شمالی کوریا کا نئے گائیڈنگ سسٹم سے لیس 240ملی میٹر کے میزائل کا تجربہ

Aug 29, 2024

پیانگ یانگ (آئی این پی)شمالی کوریا نے ایک نئے گائیڈنگ سسٹم سے لیس 240ملی میٹر کے متعدد راکٹ لانچرز کا تجربہ کیا ہے،ملک کے سربراہ کم جونگ ان نے اس سارے عمل کی بذات خود نگرانی کی،عالمی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا اپنے ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے،بدھ کو 240ملی میٹر کے متعدد راکٹ لانچرز کا تجربہ کیا گیا جو کہ نئے گائیڈنگ سسٹم سے لیس ہیں،یہ تجربہ تقریبا تین ماہ بعد سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا نے کہا تھا کہ وہ اپنی فوج کو نئے 240ملی میٹر کے ملٹی پل راکٹ لانچر سے لیس کرے گا جو جنوبی کوریا میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزیدخبریں