سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ میں  ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی  بل 2024  منظور

Aug 29, 2024

اسلام آباد ( نمایندہ خصوصی ) سینٹ کی مجلس قائمہ برائے خزانہ نے اپنے اجلاس  ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن  ترمیمی  بل 2024 اور بینکنگ کمپنیز  تر میمی  بل کی منظوری دے دی،پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا  کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ڈیپازٹ پروٹیکشن بل پر غور کیا گیا۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک عنایت حسین نے اجلاس کو بتایا کہ ڈیپازٹ پروٹیکشن قانون کے تحت بینک کے تمام صارفین کو 5 لاکھ روپے فی اکاؤنٹ تک تحفظ فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں ڈیپازٹ پر تحفظ ڈھائی لاکھ روپے تک تھا، اب بینک صارفین کو 5 لاکھ روپے فی اکاونٹ تحفظ فراہم کیا جائے گا، بینکوں کے کلاسیفائیڈ لونز کی پروٹیکشن 100 فیصد سے زائد ہے۔سلیم مانڈوی والا نے سوال کیا کہ کیا اس قانون میں میکرو فنانس بینکوں کو شامل کیا گیا ہے؟ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک عنایت حسین نے بتایا کہ ہماری خواہش ہے کہ میکرو فنانس بینکس کو بھی ڈیپازٹ پروٹیکشن قانون کے تحت لائیں لیکن میکرو فنانس بینکوں میں کچھ عمومی مسائل ہیں، جنہیں حل کرنے کے لیے آئی ایم ایف نے شرائط رکھی ہیں۔

مزیدخبریں