لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے امیدوار 42 دن کے بجائے 15دن میں دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے جس کے لئے پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969میں ترمیم کردی گئی۔ سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق سائن اور روڈ ٹیسٹ میں فیل امیدوار 15دن میں دوبارہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں، لائسنسنگ سسٹم میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔