لاہور (سٹاف رپورٹر)سوئی ناردرن نے گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت پنجاب، خیبر پی کے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مزید 35 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کرتے ہوئے 12 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کر دیئے۔ لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 08 کنکشن منقطع کیے گئے، جس پر 7 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ملتان میں ٹیم نے 17 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے۔ فیصل آباد میں 02 کنکشن منقطع کیے گئے اور 40 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ شیخوپورہ میں 01 کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ 2 لاکھ 90 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ بہاولپور میں 02 کنکشن غیر قانونی استعمال پر اور 03 کنکشن کمپریسر کے استعمال پر منقطع کیے گئے۔ ساہیوال میں 02 غیر قانونی کنکشن منقطع کرتے ہوئے 1 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔