سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) مقامی محلہ کرامت آباد سے مقصود احمد انصاری کے 10 سالہ بیٹے محمد عثمان کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا اور اسے قتل کر کے نعش نہر میں پھینک دی۔ محمد عثمان کی نعش چک جھمرہ کے قریب نہر سے مل گئی، عثمان اپنے دادا کی دکان پر جا رہا تھا راستے میں لاپتہ ہو گیا۔ والد نے تھانہ میں اغواء ہونے کے شبہ پر درخواست دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، 2 روز بعد نعش ملنے کی اطلاع مل گئی۔ بچے کی نعش گھر پہنچی تو محلہ میں کہرام مچ گیا۔ والدین پر سکتہ طاری ہوگیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس اور ڈی ایس پی محمد اعظم ڈھڈی مقتول کے گھر پہنچ گئے۔ انہیں یقین دہانی کرائی کہ جلد ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
سانگلہ ہل: 10 سالہ بچہ اغواء کے بعد قتل‘ نعش چک جھمرہ نہر سے برآمد
Aug 29, 2024