نئی دہلی(نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست اتر پردیش کی کابینہ نے سوشل میڈیا پر ملک مخالف مواد اپ لوڈ کرنے والوں کو 3 سال سے لے کر عمر قید تک کی سزا دینے کی پالیسی منظوری کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش حکومت کی کابینہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے نئی پالیسی کی منظوری دی ہے۔