ایئرپورٹ پرغیر ملکی کرنسی برآمد  کیس‘ ایئرہوسٹس کی ضمانت 

Aug 29, 2024

لاہور(خبر نگار)جج سپیشل کسٹم کورٹ رائے یاسین شاہین نے لاہور ایئرپورٹ پرغیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کے کیس میں ملزمہ ایئرہوسٹس کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، پراسیکیوٹر نے  موقف اپنایا کہ ملزمہ سے غیر ملکی کرنسی برآمدہونیکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

مزیدخبریں