کوئٹہ (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو جان پر کھیل کر بچانے پر ایکسیویٹر ڈرائیور کو نقد انعام اور ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سے قلعہ عبداللہ کے بہادر ایکسیویٹر ڈرائیور محب اللہ کی ملاقات ہوئی۔