تاجر دوست سکیم کے تحت آسان ٹیکس ریٹرن فارم کا اجراء

Aug 29, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف بی آرکے چیف کواڈینیٹر کا کہنا ہے کہ آسان ٹیکس ریٹرن فارم تاجر دوست سکیم کے تحت جاری کیا گیا ہے، نان فائلرز آسان ٹیکس ریٹرن فارم پْر کرکے فائلربن جائیں، تاجر دوست سکیم کے تحت وصول کیا گیاایڈوانس ٹیکس بھی ایڈجسٹ ایبل ہوگا۔چیف کواڈینیٹر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ٹیکس فارم میں سالانہ فروخت، خریداری، امدن کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،ایف بی ارنے کل منافع، امدن، سیونگ کی تفصیلات مانگ لیں،تاجروں سے اداکردہ ٹیکسوں، ایڈجسٹیبل ٹیکس کی بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) کے چیف کواڈینیٹر نے نئے فارم کے متعلق مزید بتایا کہ فارم میں ٹیلی فون، بجلی بل پر ادا کردہ ٹیکس کا ڈیٹا بھی مانگا گیا ہے،ایف بی ار نے تاجروں سے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں،ٹیکس فارم اردو اور انگریزی زبان میں ترجمے کیساتھ جاری کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں