اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سینٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے پنجاب میں 2023 کے دوران خواتین کے خلاف تشدد کے 10201 مقدمات پر تشویش ظاہر کیا ہے، کمیٹی نے زور دیا ہے کہ وزارت انسانی حقوق کے تحت خواتین بچوں کے خلاف جرائم کی اپڈیٹ ڈیٹا بیس قائم کی جائے کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سمینہ ممتاز زہری کی صدارت میں ہوا چئیر پرسن نے کہا کہ گھناؤنے جرائم کا احتساب ہم سب سے ہوگا۔ وزیر قانون سینٹر ااعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پورے نظام کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ لاپرواہی ایک ایسے معاشرے کی طرف لے جا سکتی ہے جہاں قتل ایک رجحان بن جاتا ہے اور جنسی زیادتی معمول بن جاتی ہے۔ مقدمات پر. بچوں کو ہراساں کرنے کا معاملے پر وزیر قانون اعظم نذیر نے کہا ہے کہ ملک میں بچوں کو ہراساں کرنے کے اعداد و شمار وفاق کے پاس نہیں ہیں۔
خواتین، بچوں کیخلاف جرائم کی اپڈیٹ ڈیٹا بیس قائم کی جائے، انسانی حقوق کمیٹی
Aug 29, 2024